سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

Published On 12 October,2023 10:59 pm

جدہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران حسین نواز، ناصر جنجوعہ، راشد نصراللہ اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف گزشتہ رات جدہ پہنچے، سٹاف کے کچھ ممبران نے بھی انکے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کل سے اہم ملاقاتیں کریں گے، شاہی خاندان کے اہم اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔