اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پشاور پہنچ گئے۔
گورنر حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس پہنچنے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔
نگران وزیراعظم دورہ خیبرپختونخوا کے دوران پشاور میں شہید پولیس آفیسر صفوت غیور کی قبر پر فاتحہ خوانی کرینگے، پولیس شہداء کے خاندانوں اور مقتول نوجوان طالبعلم کی فیملی سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بزنس کمیونٹی کے ساتھ اہم اجلاس میں معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔