راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ساجد اعظم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ضلع کوٹلی آزادکشمیر میں ادا کی گئی، سپاہی ساجد جنرل ایریا عسان منزہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسروں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی، مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔