پی آئی اے کا مالی بحران، آج بھی 20 سے زائد پروازیں منسوخ

Published On 22 October,2023 11:30 am

کراچی : (دنیانیوز) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا بحران شدت اختیار کر گیا ، آج بھی ملک بھر سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے مختلف ایئرپورٹس کی 16 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ، کراچی اسلام آباد کی 3 پروازیں  پی کے 300، پی کے 308 اور پی کے 340 منسوخ جبکہ اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں  پی کے 301، پی کے 369 منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور پی کے 307 بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 302، پی کے 304 اور پی کے 306 بھی منسوخ ہیں۔

کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد آنے اور جانے کی 6 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ سیالکوٹ سے مسقط جانے اور آنے کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے اور آنے کی 4 پروازیں منسوخ ہیں۔

اسلام آباد سے جدہ جانے اور آنے کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، دوحا سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 288 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔