اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی طارق رشید کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سر کولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی۔