فیروزوالہ: (دنیا نیوز) جاوید نگر کے علاقہ میں 10 سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
گھر والوں کے مطابق بچی میٹل انچی ٹیپ سے بالکونی میں کھیل رہی تھی کہ مین تاروں سے ٹکرا گئی، ریسکیو 1122 فیروزوالہ کی امدادی ٹیم نے جاں بحق بچی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق 10 سالہ بچی کی شناخت مشال فاطمہ دختر علی اکبر کے نام سے ہوئی۔