اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات کے دوران افغان شہریوں کی ری سیٹلمنٹ کے نتیجے میں امریکا میں محفوظ منتقلی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ڈونلڈ بلوم اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں علاقائی اور اہم دو طرفہ ایشوز زیر بحث آئے۔