لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نظام عدل کے ہاتھوں کرائی گئی ناانصافی کا ازالہ بھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کے نتیجے میں دی جانے والی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی بحالی قائد محمد نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کا فطری تقاضا ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اپیلوں کی بحالی پر قائد محمد نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، پوری جماعت، کارکنوں اورعوام کو بہت مبارک ہو۔