اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔
جلیل عباس جیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مضبوط روایت پر روشنی ڈالی، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کیلئے مزید مضبوط اور طویل مدتی وژن کی خواہش کا اظہار کیا۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ نے افغان شہریوں کی نقل مکانی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان شہریوں کی نقل مکانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔