آصف زرداری سے پی پی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 27 October,2023 11:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ ہوا۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ، شیری رحمان، نثار کھوڑو اور سید مراد علی شاہ شامل تھے، آغا سراج درانی، مولا بخش چانڈیو، سعید غنی، شرجیل میمن اور ناصر شاہ بھی وفد کا حصہ تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔