مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت آزاد کشمیر کی 5 جامعات میں اڑھائی ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ڈگری پروگراموں میں زیر تعلیم 787 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور فوکل پرسن وزیر اعظم پاکستان یوتھ لیپ ٹاپ سکیم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی سہولت میسر آنے کے بعد طلباء و طالبات کو انٹرنیٹ کے ذریعے جدید تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
— Dunya News (@DunyaNews) November 3, 2023
تقریب میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے ڈین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران سمیت طلباء وطالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان یوتھ لیپ ٹاپ سکیم سے استفادہ کیلئے ملک بھر کی جامعات کے 652000 طلباء و طالبات نے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔