اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں۔
اسلام ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلیں 21 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے دور کی پالیسیاں جاری رہتیں تو آج پاکستان ترقی میں کہیں آگے ہوتا: نواز شریف
نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی، نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018ء سے چیلنج کر رکھا ہے۔