اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد دھرنا کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس آج ہوگا۔
کمیشن کے سربراہ سابق آئی جی اختر علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، فیض آباد دھرنا کمیشن 2017 میں ٹی ایل پی کے دھرنے کی تحقیقات کرے گا۔
3 رکنی کمیشن کے رکن طاہر عالم والدہ کی بیماری کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے 2 ارکان کی پہلے ایک غیر رسمی ملاقات ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامہ میں تبدیلی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے احتجاج کیا تھا، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حلف نامے میں تبدیلی لانے پر وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ لے۔