منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کے اہلخانہ کی ضمانت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

Published On 20 November,2023 11:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اہلخانہ کی ضمانت کیخلاف درخواست پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے راسخ الہٰی، زارا الہٰی اور تحریم الہٰی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے کے آفیسر سے استفسار کیا کہ نوٹس ہوئے تھے کیا آپ نے تعمیل نہیں کروانی تھی؟

ملزمان کے وکیل عامر سعید راں نے جواب جمع کروانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

بعدازاں عدالت نے وکیل عامر سعید راں کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے اہلخانہ راسخ الہٰی، زارا الہٰی اور تحریم الہٰی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف درخواست پر مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔