اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، وفاقی کابینہ دو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، 14 نومبر کے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔
اجلاس میں 15 نومبر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی، وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے گی، نگران وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔