کراچی: (دنیا نیوز) عدالت نے سانحہ طاہر پلازہ کیس میں نامزد ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت منظور کر لی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ طاہر پلازہ کیس کے نامزد ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ملزم کے وکیل اشعر قریشی نے موقف پیش کیا کہ ملزم فیصل عرف ماما 2016 سے جیل میں ہے، 2021 میں طاہر پلازہ کیس میں گرفتاری ظاہر کی گئی تھی، ملزم کے خلاف کوئی شواہد نہیں، پراسیکیوشن کیس کو طول دے رہی ہے۔
پراسیکیویشن نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ سانحہ طاہر پلازہ میں آگ لگا کر 6 وکلاء کو جلا دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 2008 میں رسالہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا اور کیس تاحال انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر التوا ہے۔
عدالت نے ملزم فیصل عرف ماما کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو 3 لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے کا حکم دے دیا۔