لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھوڑا چوک فلائی اوور کا اچانک دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یو اے ای اور کویت کے دورے سے لاہور واپسی کے فوری بعد رات گئے گھوڑا چوک فلائی اوور کا اچانک دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے رات کی شفٹ پر مزدوروں کی تعداد کم ہونے پر لیبر فورس میں اضافہ کی ہدایت کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل سے لاہور کا اہم کوریڈور مکمل ہو جائے گا، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن، کینٹ اور ڈیفنس جانے والی ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔