اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کے تبادلے کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے وزارت قومی صحت کے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کے تبادلے کو الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کے جاری مراسلہ میں کہا گیا ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کا تبادلہ الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی ہے۔
جاری کئے گئے مراسلہ میں الیکشن کمیشن نے سیکرٹری صحت سے ڈی جی ہیلتھ کے تبادلے کی رپورٹ طلب کر لی۔