کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2018ء میں ایک لاڈلہ بنایا گیا تھا لیکن 2024ء میں لاڈلہ نہیں چلے گا۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مراد علی شاہ نے کہا کہ اس بار عوام کی رائے چلے گی، ہم کبھی لاڈلہ بن کر نہیں آئے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کبھی ن لیگ کیلئے ڈراؤنا خواب ہوا کرتا تھا، اب نیب اور نواز شریف ایک پیج پر ہیں، سب کے جھوٹے کیسز ختم ہونے چاہئیں۔