راولپنڈی : (دنیانیوز) کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ۔
فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ڈیوٹی سول جج نے فواد چودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے کل سوموار 11 دسمبر کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔
سول جج غلام مصطفی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، پولیس فواد چودھری کو لے کر جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے 29 نومبر کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔