کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے اور ہم نے اسی دہشت گردی کی وجہ سے بینظیر بھٹو کو کھویا تھا۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہم نے اٹھایا، دہشتگردی بلاشبہ بڑا مسئلہ ہے مگر اسے وجہ بنا کر جمہوری عمل میں تعطل نہیں ڈال سکتے۔
— Dunya News (@DunyaNews) December 10, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کا کام ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھیں، 2018ء میں ایک ایسے شخص کو حکومت دی گئی جسے اس کا پتا ہی نہیں تھا، اس نالائق شخص سے بلاول بھٹو نے جان چھڑوائی۔