کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ سال 2024ء ملکی معیشت اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کیلئے اچھا ثابت ہوگا، بلے کے عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔
بیٹے کی سالگرہ پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، نیا سال ملک اور سیاست کیلئے 2023ء سے بہتر ہوگا، نئے سال میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نواز شریف ہوں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بنیں گے، ہو سکتا ہے کہ پہلے کی طرح پھر سے مولانا کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنیں۔