جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت کا فواد چودھری کو جیل بھیجنے کا حکم

Published On 11 December,2023 03:07 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) فراڈ کیس میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیئنر سول جج غلام اکبر نے فواد چودھری کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔

جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز بھی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے فواد چودھری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا۔