اسلام آباد: (دنیانیوز) نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کاکہنا ہے کہ فواد چودھری پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام ہے، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
فواد چودھری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے تاکہ عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو سکے۔