اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گی۔
سینئر وکیل اعتزاز احسن سمیت متعدد درخواست گزاروں نے جبری گمشدگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھی۔