جسٹس مظاہر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا

Published On 03 January,2024 10:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کردہ دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔