عام انتخابات: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے کاغذات درست قرار

Published On 09 January,2024 12:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل منظور کر لی۔

ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندار گلزار کی اپیل پر سماعت کی اور ان کے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔