اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی، مدت میں توسیع کا اطلاق 18 جنوری سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔
صدر مملکت نے مدت میں توسیع آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت کی۔