لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے امیر جماعت سراج الحق کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔
سراج الحق 20 جنوری کو چیچہ وطنی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے، امیر جماعت 20 جنوری کی رات ڈیجیٹل جلسہ سے خطاب کریں گے، سراج الحق 21 جنوری کو مردان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے، امیر جماعت کے 22 جنوری کو دیرپائن، 23 کو ملتان میں جلسے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ظالم جاگیرداروں کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومیاں بڑھ رہی ہیں: سراج الحق
امیر جماعت اسلامی 24,25 جنوری کو کے پی میں انتخابی ریلیوں کی قیادت کریں گے، حیدرآباد میں 26، اندرون سندھ 27جنوری کو امیرجماعت کے جلسے ہوں گے، سراج الحق 28جنوری کو کراچی میں جلسہ سے خطاب کریں گے، سرگودھا، پشاور، بونیر میں سراج الحق کے جلسے 29,30,31 جنوری کو ہوں گے۔
امیر جماعت یکم فروری کو دیربالا، 2 کو فیصل آباد، 3 کو گوجرانوالا میں جلسے کریں گے، لیاقت باغ راولپنڈی، دیر پائن میں سراج الحق چار فروری کو جلسوں سے خطاب کریں گے، سراج الحق لاہور میں پانچ فروری کو انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔