سوات: (دنیا نیوز) تحریک انصاف پارلیمینٹرینز کے وائس چیئرمین محھود خان نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا ایجنڈا اور منشور امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔
وائس چئیرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز محمود خان نے لیل بنڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش امدید کہتا ہوں، جو بھی ووٹ کے لئے آتے ہیں ان سے پوچھیں کہ انہوں نے سوات کے تعمیر و ترقی کے لئے کیا کیا۔
محمود خان نے کہا کہ سوات کی تعمیر و ترقی کے لئے جو کردار ادا کیا وہ ماضی میں کسی نے نہیں کیا، میرے جھنڈے اور پوسٹر پھاڑنے سے کچھ نہیں ہوگا، میدان میں سب کو شکست دیں گے، اگر آپ لوگوں نے دوبارہ موقع دیا تو باقی تمام کام پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سروے آف پاکستان میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں، یہ عوام میری ہے اور میں ان کا، آٹھ فروری کو تمام مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، مخالفین میری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، ہم کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اتر کر مخالفین کو 8 فروری کو بدترین شکست دیں گے۔