اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی، اس مدت کے بعد جلسے، جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔
ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔