کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی احافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کراچی سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، شہباز بھی بھاگ گئے۔
جماعت اسلامی کی انتخابی مہم کے دوران خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 28 جنوری کو جماعت اسلامی کا باغ جناح میں جلسہ ہو گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی آگے بڑھتا ہے تو ملک کی معاشی صورتحال بھی بہتر ہوتی ہے، کسی بھی بڑی پارٹی کا کوئی بھی سربراہ کراچی سے الیکشن تک لڑنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے میرٹ پر نہیں کیا، سپریم کورٹ وراثتی پارٹیوں سے بھی نشان واپس لے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کراچی لیڈر شپ نے بھی کراچی کو کبھی اون نہیں کیا، "ہمیں منزل نہیں رہنما چاہئے" والوں نے کراچی کو پس پشت ڈال دیا۔