لودھراں:(دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام الیکشن میں کامیاب کریں لودھراں کا نقشہ بدل دیں گے۔
سربراہ آئی پی پی کا انتخابی مہم کے حوالے سے گیلے وال میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا دل یہاں کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،کامیاب ہوکر سوئی گیس، انڈر پاس ، نادرا آفس سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے 8 فروری کو کامیاب ہوں گے، ہم نے صحیح معنوں میں نیا پاکستان بنانے کے لیے آئی پی پی کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا منشور تمام پارٹیوں سے بہترین اورغریب دوست جسے لیکر عوام کے پاس آئے ہیں، آپ نے ہم پر اعتماد کیا تو اپنے منشور پر عمل کرینگے۔
اس موقع پر مقامی سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کو ووٹ اور سپورٹ کے لئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔