وفاقی کابینہ نے سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

Published On 23 January,2024 05:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ علی رضا کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود علی رضا کی بطور سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعیناتی ہوئی تھی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی گئی۔

انٹیلی جنس ایجنسی کو کیس دومرتبہ بھجوانے کے باوجود سکیورٹی کلیئرنس نہ ملی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود علی رضا کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی۔

کابینہ نے 12اپریل 2023 کو علی رضا کو سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔