اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر آج سماعت ہو گی۔
سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے سے متعلق کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔
ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج سپریم کورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ اختر مینگل اور جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق مقدمات کی بھی آج سماعت ہو گی۔