پیپلز پارٹی آج بٹ خیلہ مالاکنڈ میں پاور شو، بلاول خطاب کریں گے

Published On 31 January,2024 09:27 am

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آج بٹ خیلہ مالاکنڈ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔

مالاکنڈ بٹ خیلہ میں جلسے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پارٹی رہنما کے مطابق جلسے کے لیے 100 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں اور سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔