خیبرپختونخوا: رواں سال کے پہلے ماہ میں ہونیوالی دہشتگردی کی رپورٹ جاری

Published On 01 February,2024 09:07 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے ماہ میں ہونے والی دہشت گردی کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جنوری میں دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف 219 آئی بی او کئے گئے، آپریشنز کے دوران 44 دہشت گرد گرفتار، 25 ہلاک ہوئے۔

جنوری میں 94 دہشت گردی کے کیسز رجسٹر ہوئے، دہشتگردی کے 44، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے 33 کیسز رجسٹر ہوئے، 2 اغواء برائے تاوان، ایک ٹیرر فنانسنگ کا کیس رجسٹر ہوا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی نے درج مقدمات میں 44 افراد کو ٹریس کیا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 71 کلو بارودی مواد تحویل میں لیا گیا، صوبے میں 12 دستی بم، 109 بندوقیں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔