خیبرپختونخوا: الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

Published On 30 January,2024 09:29 am

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف اضلاع کے متعدد امیدواروں پر 9 لاکھ 66 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیموں نے پشاور کے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو 95 ہزار روپے، مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کو 3 لاکھ روپے، ہزارہ ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 71 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

مانیٹرنگ افسروں نے کریک ڈاؤن کے دوران مردان ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے جرمانے، کوہاٹ ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 15 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔

الیکشن کمشن نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرٹیموں نے بنوں ڈویژن کے امیدواروں کو 30 ہزار کے جرمانے،ڈی آئی خان ڈویژن کے امیدواروں کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔