فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی میں جلسے کے مقام پر مفاہمت ہو گئی۔
ن لیگی وفد نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محبوب الزماں سے ملاقات کی، جماعت اسلامی کی جانب سے ن لیگ کے 2 فروری کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی اب 2 کے بجائے 3 فروری کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی، جماعت اسلامی نے جلسے کے مقام سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔