کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم دلفریب

Published On 02 February,2024 08:30 am

کراچی: (رطابہ عروس) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہونے کیساتھ ہی موسم دلفریب بھی ہو گیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ، ملیر، کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی میں بادل برسے۔

علاوہ ازیں گلستان جوہر، گلشن اقبال، طارق روڈ، بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ 4 فروری تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی، اکثر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔