لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی ناراض رہنما عائشہ رجب بلوچ بھی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو "پیاری" ہو گئیں۔
مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور اس موقع پر عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر عائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا، انہوں نے تاندلیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔