انتخابات کا پرامن انعقاد: ملک میں 5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکارتعینات

Published On 07 February,2024 12:19 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے پانچ لاکھ 96ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں کوئیک رسپانس فورس کے 1 لاکھ 6942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 23 ہزار 940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے 1 لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے، الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکاربھی تعینات ہونگے ۔

آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔

پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 2 لاکھ 16ہزار اہلکار ، سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔