پشاور: (دنیا نیوز) انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت آج پشاور ہائیکورٹ میں ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فارم 45 میں نتائج ایک تھے، 47 میں تبدیل کر دیئے گئے، حلقوں میں حتمی نتائج کو روکا جائے۔
دائر درخواستیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 72، 73، 74، 75، 78، 79 اور 82 کے نتائج کے خلاف ہیں جبکہ این اے 28 کے نتائج کے خلاف بھی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست گزاروں میں تیمور جھگڑا، کامران بنگش، محمود جان، ارباب جہانداد، محمد عاصم، علی زمان، شہاب اور ساجد نواز بھی شامل ہیں۔