لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مریم نواز، خواجہ آصف اور حمزہ شہباز کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار سمیت دیگر کی درخواستوں پر جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔
درخواست گزاروں نے عام انتخابات میں فارم 47 جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے، درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی فارم 47 جاری کیا۔