کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کے ووٹ کا احترام نہیں کیا گیا بلکہ روند دیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے تماشے کو ساری دنیا میں دیکھا گیا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کی پارٹی جسے سیٹیں دے دی گئیں، میڈیا پر پہلے سے تماشا دکھایا جاتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلے سے طے شدہ الیکشن تھے، مرکز میں بھی اتحاد کی کوششیں کی جا رہی ہیں، نوازشریف جنہیں بادشاہ بنا کر پاکستان میں لایا گیا تھا، اپنے حلقے میں ہی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی کے 17، 21،20: آزاد امیدوار کامیاب، کے پی میں جماعت اسلامی کی کوئی سیٹ نہ رہی
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں بندربانٹ والا عمل ہوا ہے، جو امیدوار ہارے ہوئے تھے انہیں جتوایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، پوری دنیا میں احتجاج ہوتے ہیں، یہ نہ سوچیں کہ کوئی شاہراہ بلاک ہو گی، یہ سب عوام کیلئے کیا جا رہا ہے۔