لاہور: (دنیا نیوز) سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ باہمی نفرت عروج پر ہے، معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیئے جائیں۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 15, 2024
انہوں نے کہا کہ ایک خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر غور کیا جائے۔