راولپنڈی :(دنیا نیوز) قائم مقام کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات حقیقت سے برعکس ہیں آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔
قائم مقام کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاوہ کوئی کردار نہیں، سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔
ڈی آر اوز راولپنڈی اوراٹک
ڈی آر او راولپنڈی نے کہا کہ ان الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے، ڈی آراو اٹک نے بھی الزامات کے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شفاف طریقے سے کروائے کوئی بے ضابطگی نہیں کی نہ ہی ہمارے اوپر کوئی دباؤ تھا۔
ڈی آر او جہلم
ڈی آر او جہلم کا کہنا تھا کہ جہلم میں تمام حلقوں میں انتخاب صاف شفاف بغیر کسی اثر کے کروائے، یہاں کسی قسم کی دھاندلی نہیں کی گئی۔
ڈی آر او چکوال
ڈی آر او چکوال نے سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ان الزامات کی انکوائری کروائے۔
ڈی آر او تلہ گنگ
ڈی آر او تلہ گنگ خاور بشیر احمد نے کہا کہ سابق کمشنر کے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں ،قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات حلف،الیکشن ایکٹ،قوانین اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تندہی کے ساتھ شفاف طریقے سے کروائے،الیکشن کمیشن کو الزامات کی حقیقت کو سامنے لانا چاہئے۔