ڈی سی اسلام آباد کی انٹراکورٹ اپیل پر اعتراضات عائد، آج سماعت کیلئے مقرر

Published On 21 February,2024 11:23 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، شوکاز نوٹس اور بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف ڈی سی اسلام آباد کی انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے، سنگل بینچ نے ایک روز قبل عدم پیشی پر ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر کے 26 فروری تک جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو عمرہ ادائیگی سے بھی روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔