توہین عدالت کیس: فیصلے کیخلاف ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی اپیلیں سننے والا بنچ ٹوٹ گیا

Published On 05 March,2024 01:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن و دیگر کی توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس آپریشنز اور سٹیشن ہاؤس آفیسر مارگلہ کی توہین عدالت کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کی، دوران سماعت 2 رکنی بنچ میں سے ایک جج نے کیس کی سماعت سننے سے معذرت کر لی۔

بعد ازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس میں اپیل کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔