اٹک: ریت کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

Published On 07 March,2024 08:57 pm

اٹک: (دنیا نیوز) لارنسپور میں ریت کی کان میں مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ لارنسپور میں پیش آیا جہاں ریت کی کان میں کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ گر گیا، تودہ گرنے سے ہیوی مشینری سمیت 2 مزدور دب گئے۔

ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر ملنے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدوروں کی لاشیں باہر نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیں۔